ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی ایک طائرانہ تعارف

ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی ، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز ، فیلو آف رائل سوسائٹی آف دی برٹش (رکن مجلس شاہی، برطانیہ)، ممبر آف دی موسٹ ایکسیلینٹ آرڈر آف دی برٹش، (اعلی مرتبت نادر رکن برطانیہ)، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے بانی تھے۔آپ ایک پاکستانی نامیاتی کیمیاء دان تھے جو قدرتی مصنوعات کی کیمیا گری میں مہارت رکھتے تھے۔(آپ کا عرصہ حیات 19؍اکتوبر 1897 تا 14؍ اپریل 1994 تھا)۔


جناب ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی صاحب نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فلسفہ کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں فرینکفرٹ یونیورسٹی سے کیمیاء کی تعلیم حاصل کی، جہاں سے آپ نے 1927 میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ برطانوی ہندوستان واپسی پر، آپ نے طبیہ کالج دہلی اور انڈین کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں کام کیا۔ بعد میں آپ پاکستان چلے آئے اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ میں کام کیا اور پاکستان نیشنل سائنس کونسل قائم کی اور 1961 میں آپ کو پاکستان نیشنل سائنس کونسل کا پہلا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ اسی سال آپ رائل سوسائٹی کے فیلو بن گئے۔ بعد میں آپ نے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی بھی شریک بنیاد رکھی اور سرکاری ملازمت سے سبکدوشی کے بعد ازاں آپ نے حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، کراچی کی بنیاد رکھی۔


نیم ، اور دیگر مختلف نباتات سے منفرد کیمیائی مرکبات کو الگ کرنے کا سہرا ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی کے سر جاتا ہے۔ آپ نے حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے بانی ڈائریکٹر کے طور پر، دواؤں کی اہمیت کے حامل نئے کیمیائی مادوں کو نکالنے کے لیے جنوبی ایشیا میں پائے جانے والے مختلف گھریلو پودوں کی دوا سازی (فارماسولوجی) پر تحقیق میں انقلاب برپا کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران، جناب ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی صاحب نے 300؍ سے زائد تحقیقی مقالے تحریر اورشائع کیے اور 40؍ سندِ حق ایجاد (پیٹنٹ) حاصل کیے، بنیادی طور پر قدرتی مصنوعات کیمیاء کے شعبے میں۔ اپنی سائنسی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے علاوہ، جناب ڈاکٹر سلیم الزمان صدیقی ایک شوقین مصور، شاعر اور مغربی موسیقی کے بھی بڑے ماہر تھے۔ ان کی مصوری کی نمائش امریکہ، جرمنی، ہندوستان اور پاکستان میں ہوچکی ہیں ۔

Social Medias feedback

Please do not hesitate to contact our social medias team Member(s), If have any question(s), problem(s) or concern(s) about further improvement(s) in its content(s) and presentation. Following are the email of corresponding social media Members

Member PASSP facebook page
Member PASSP instagram account
Member PASSP twitter handler
Member PASSP linkedin account
Member PASSP youtube channel
Member PASSP whatsapp group
Member PASSP website pages